ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / قنوج: بہو ڈمپل کے خلاف چچا شیو پال نے امیدوارواپس لیا

قنوج: بہو ڈمپل کے خلاف چچا شیو پال نے امیدوارواپس لیا

Tue, 09 Apr 2019 21:25:02  SO Admin   S.O. News Service

قنوج:9 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) شیوپال یادوکے امیدوار نے ڈمپل یادو کے خلاف الیکشن لڑنے سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ اکھلیش یادوکی لیڈربیوی ڈمپل قنوج سے سماجوادی پارٹی کی امیدوارہیں۔سنیل کمار راٹھور کو شیو پال نے ٹکٹ دیاتھا۔وکاس شیل سوشلسٹ پارٹی بنا کرشیو پال اس وقت اپنے ہی بھتیجے کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔ سنیل راٹھور کو آج اپنا فارم بھرنا تھا۔آج کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔راٹھورسارے کاغذات اور ضروری دستاویزات تیارکرچکے تھے۔ لیکن اسی درمیان ان کے موبائل پرشیو پال یادو کا فون آیا۔ انہیں بتایا گیا کہ انہیں ڈمپل کے خلاف الیکشن نہیں لڑناہے۔ انہوں نے کہاہے کہ میری تو تیاری تھی لیکن پھر شیو پال جی کے حکم کو ہم نے ماناہے۔شیو پال یادو رشتے میں اکھلیش کے چچا ہیں۔ اس لحاظ سے اکھلیش کی بیوی ڈمپل ان کی بہوہوئیں۔ شیو پال نے رشتے کی قدر رکھتے ہوئے بہو کے خلاف امیدوار واپس لے لیاہے۔اندر کی خبر ہے کہ شیو پال کی بیوی کی وجہ سے یہ فیصلہ ہواہے۔ اکھلیش اور ڈمپل کوشیوپال کی اہلیہ بہت مانتی ہیں۔اکھلیش کے بچے شیوپال کے گھر پر ہی کھیلا کرتے تھے، رشتے ایسے تھے کہ ڈمپل کا زیادہ تر وقت شیوپال کے گھر پر ہی گزرتاتھا۔ لیکن پھر ملائم خاندان میں مچے گھمسان کے بعد سارے رشتے بکھرگئے۔ شیو پال یادوآہستہ آہستہ سماجوادی پارٹی میں کنارے کر دیے گئے۔ اکھلیش یادو پارٹی کے صدر بن گئے پھر شیو پال یادو نے اپنی الگ ایک پارٹی ہی بنا لی۔شیوپال یادو نے اپنے بڑے بھائی ملائم کے خلاف بھی کوئی امیدوار نہیں دیاہے۔ وہ خود فیروزآباد سے اپنے بھتیجے اکشے یادو کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔


Share: